بڑی پابندی عائدکر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی تاہم سیکیورٹی اداروں کے اہلکار دوران ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ محمد اقبال میمن نے 3 ماہ تک اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی کمپنیز کے ملازم ڈیوٹی ٹائم پر اسلحہ اُٹھا سکتے ہیں، سرعام اسلحہ کی نمائش کے ذریعے عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے والوں پر مقدمات درج ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں