بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کو اہم ہدایت

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کروانے کی ہدایت دے دی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کروانے کی ہدایت دی ہے، بانی چیئرمین نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں شرکت کر کے معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کی ہدایت کی ہے، عمران خان نے کہا ہے اسمبلیوں میں بھرپور احتجاج کریں آواز بلند کریں، انہوں نے قوم کو شہداء کے لیے قرآن خوانی کرنے اور زخمیوں کی عیادت کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق اور یہ کہ وہ اڈیالہ جیل میں نہیں تھے جو بھی خبریں چلائی جا رہی تھیں وہ غلط ہیں، سابق وزیراعظم صحت مند ہیں، ہم نے آن ریکارڈ کہا جو سینکڑوں شہادتوں کا لوگ کہہ رہے ہیں اُس کو ہم نے جھٹلایا ہے، ہم نے 12 شہادتوں کا فگر دیا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دیتے، عمران خان کا پیغام ہے پارٹی میں اتحاد رکھو، کسی آواز کے پیچھے نہ لگو، آپ کی یہی آواز ہے کہ “گولی کیوں چلائی گئی”؟ پنجاب سمیت سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close