بڑی ردو بدل ،عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے بدل دئیے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے بدل دیے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ سے شبلی فرازکی جگہ علی ظفر مستقل طورپرجوڈیشل کمیشن اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرایوب کی جگہ بیرسٹرگوہریا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی نمائندگی کرے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ عمرایوب اور شبلی فراز پر بہت سے مقدمات ہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا گیا، مقدمات میں ضمانت کے بعد عمرایوب ہی جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے ہوں گے۔

خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ سے قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں