دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ

میانوالی میں تھانہ چاپری پر خارجی دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تاہم جوابی کارروائی میں دو شر پسند مارے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دونوں دہشتگردوں کو مقابلے کے دوران ہلاک کیا گیا، 20 سے زائد خارجی دہشتگردوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور خارجی دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا تاہم دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر میانوالی پولیس کو شاباشی دی اور کہا کہ جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے۔

آج لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہوئے۔پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی تھی اور دہشتگردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close