حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیےاہم خبر

اسلام آباد : حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 دن باقی ہیں، حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 3 دسمبر بروز منگل ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دسویں روز تک 38ہزارحج درخواستیں وصول ہوئیں، گزشتہ سال کی نسبت پہلے10دن میں 11ہزارزیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔

نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کوحج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے، ریگولرحج اسکیم میں 2 لاکھ کی ادائیگی سےحج بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج درخواستیں وصول کرنے والے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو بھی کھولے رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ نامزد بینک ہفتے اور اتوار کو دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے، بینک 3 دسمبر تک بلا تعطل درخواستیں وصول کریں گے۔

گذشتہ روز وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اعلان کیا تھا، ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ ملک کےبیشتر اسپتالوں میں کوروناکی ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد کے عازمین حج ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ درخواست کے جمع کروائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close