ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے، وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیو اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ انٹرنیٹ سست ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے بھی پریشان ہیں، آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 26 اور 27 نومبر کو جزوی طور پر انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں دوبارہ انٹرنیٹ رفتار انتہائی سست ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close