سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو ضمانت منظوری کے بعدایک اور خوشخبری مل گئی

سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو رہا کردیا گیا۔

مطیع اللہ جان کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس دوران مطیع اللہ جان کے جوڈیشل ریمانڈ پربھیجنے کا پراسس عدالت نے مکمل کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی دیں، روبکار کہاں ہے؟ حکم نامے کو ریکارڈ کے ساتھ لگائیں اور درخواست ضمانت پر نوٹس کررہا ہوں۔پراسیکیوٹرنے کہا میری یہی درخواست ہے ضمانت خارج کردیں۔ عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کرلی۔ضمانت منظوری کے بعد سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو رہا کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close