پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کے بچے ہی مار ڈالے، افسوس کی بات اب حکومت خود لاش اٹھا کر لے گئی،میرے پاس مذمت کے لئے الفاظ نہیں،ہماری حکومت میں مولانا، بلاول اور مریم نواز نے لانگ مارچ کئے ہم نے نہیں روکا، پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا ظلم نہیں دیکھا،ان جانوں کا حساب ہوگا،تحریک انصاف اپنے ایک ایک کارکنوں پر ظلم کا حساب لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس مذمت کے لئے الفاظ نہیں، حکومت نے پاکستان کے بچے ہی مار ڈالے، افسوس کی بات اب حکومت خود لاش اٹھا کر لے گئی، مریم نواز کو شرم آنی چاہیے کہہ رہی ہےشاباش پنجاب آپ نکلے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا ظلم نہیں دیکھا،انسانیت پر ظلم کرتے شرم آنی چاہیے ان جانوں کا حساب ہوگا،ہماری حکومت میں مولانا، بلاول اور مریم نواز نے لانگ مارچ کئے ہم نے نہیں روکا،میں نے بطور وزیر کہا تھا احتجاج آئینی حق ہے ہم نے نہیں روکنا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ جمہوریت پر تحریک انصاف یقین رکھتی ہے،تحریک انصاف اپنے ایک ایک کارکنوں پر ظلم کا حساب لیں گے،چیف جسٹس کو خط لکھوں گی کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں