مشعال یوسفزئی عہدے سے برطرف،بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی

پشاور: مشال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے دوران انٹرویو اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مشال یوسفزئی نے بتایا کہ ”مجھے نجی ٹی وی کو انٹرویو کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔“

یاد رہے کہ مشال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں، جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ہیں۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو عمران خان نے کہا تھا کہ ڈی چوک جانا ہے، اور جب بانی پی ٹی آئی نے ایسا کہا تو وہ کیسے پیچھے ہٹ سکتی تھیں؟

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی واپس نہیں جانا چاہتی تھیں، اور ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، ان کی گاڑی پر کیمیکل پھینکا گیا جس سے شیشہ دھندلا ہو گیا، جس کی وجہ سے انہیں گاڑی تبدیل کرنی پڑی۔ مشال یوسفزئی نے کہا کہ اس دوران وہ بشریٰ بی بی سے الگ ہو گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close