ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا پی ٹی آئی قیادت کی تبدیلی سے متعلق بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور خود بتائیں گے 26 نومبر کو اسلام آباد میں کیا ہوا تھا۔

نجی ٹی وی” جیونیوز” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا وہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور پور خود بتائیں گے وہاں کیا ہوا تھا، وہ کیوں وہاں سے گئے۔ بشریٰ بی بی کو زبردستی دھرنے کے مقام سے لے جانے کے سوال پر انہوں نے کہ میرا نہیں خیال کسی شخص کو زبردستی وہاں سے لے جانا ممکن ہے، خاص کر جس طرح وہاں گولیاں چل رہی تھیں جب کہ ان (علی امین اور بشریٰ بی بی) کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں تھیں جس کے بعد انہیں وہاں سے نکالنا ہی بہتر آپشن تھا۔

تحریک انصاف پر پابندی کی خبروں پر بات کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانا آسان کام نہیں مگر آج کل بہت سی انہونی چیزیں ہورہی ہیں، اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم اپنے گریبان میں جھانک رہے ہیں کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئیں، پارٹی کو آگے بڑھانے کے لیے نئی قیادت پر سوچا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں