پاکستان میں ووٹرز کتنے ؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دئیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہوگئی، جس میں مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد جبکہ خواتین کی 46.26 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہے، اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار31 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 440 ہے۔

صوبہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 26 ہزار 217 ہے، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 96 ہزار 550 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 29 ہزار 667 ہے۔صوبہ خیبر پختوانخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 455 ہے، خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 60 ہزار 691 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 5 ہزار 764 ہے۔

صوبہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ 753 ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 360 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 393 ہے۔اسی طرح سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 36 ہزار 414 ہے، سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار 198 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 216 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close