محسن نقوی کو ایک اوراہم ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد میں انتشار و فساد کو روکنے کیلئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو نئی فورس کی کمان سونپ دی گئی ۔

اسلام آباد میں انتشار و فساد پھیلانے والوں کو روکنے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کیلئے حکومت نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں وفاقی انسداد فسادات (Riots Control) فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فورس گزشتہ دنوں اسلام آباد میں انتشار و فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرے گی، اور آئندہ ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہے گی ۔

ملک میں آئندہ کسی بھی قسم کے انتشار و فساد کی کوشش کو روکنے کیلئے وفاقی انسداد فسادات (Riots Control) فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں بنائی جانے والی اس ٹاسک فورس میں وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سیکیورٹی فورسز کے نمائندے شامل ہوں گے ۔

ٹاسک فورس یہ یقینی بنائے گی کہ 24 نومبر کو انتشار پھیلانے میں ملوث مسلح افراد اور پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں