مفت وائی فائی کا آغاز کر دیا گیا

کراچی کی اہم تاریخی یادگار فریئر ہال میں عوام کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

جمعہ کے روز میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے فریئرہال کا دورہ کیا اور مفت وائی فائی سہولت کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فریئرہال میں شہریوں کےلئےمفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے زیرانتظام بڑے پارکس میں بھی وائی فائی سہولت فراہم کریں گے بہت جلدکراچی کے تمام تفریحی اورتاریخی مقامات پرمفت وائی فائی فراہم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام پبلک مقامات کو وائی فائی و دیگر ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

چند روز قبل تاریخی ثقافتی ورثے کی بحالی کے منصوبہ مکمل ہونے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم فریئر ہال پہنچے، جہاں انھوں نے وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار شاہ کے ہمراہ منصوبے کا افتتاح کیا۔امریکی سفیر نے لائبریری کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے شلیف میں رکھی کتاب کا مطالعہ بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ “یہ نادر منصوبہ، جو امریکی قونصل خانے اور سندھ ایکسپلوریشن اینڈ ایڈونچر سوسائٹی کی شراکت داری سے آج پایہء تکمیل کو پہنچا ہے،۔”

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ فریئر ہال 2002 کے دھماکے میں متاثر ہوا تھا اوراسکی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان کی عظیم تاریخ و ثقافت کو محفوظ کر رہے ہیں۔”فریئر ہال کی تاریخی ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے 350,000 ڈالر کے امریکی سفیرکے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ (AFCP) منصوبے کے تحت مکمل ہوا، تقریب میں امریکی قونصل جنرل سکاٹ اربام بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close