عمران خان کو چھوڑنے کیلئے کون کونسی شرائط؟لطیف کھوسہ کا انکشاف

پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی گئی، بیرسٹر سیف کو جیٹ طیارہ بھیج کر پشاور سے بلوایا گیا، صبح 8 بجے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین سے مقتدر حلقوں نے کہا کہ بانی کو چھوڑتے ہیں، پہلے احتجاج ختم کرو، ہمیں کہا گیا کہ سنگجانی میں دو چار روز بیٹھ جائیں تو بانی کو چھوڑدیں گے، ہم نے کہا یہ تو ٹرخانے والی بات ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کی بانی کو چھوڑنے کیلئے کچھ شرائط تھیں، ہمیں کہا گیا کہ پہلے احتجاج موخر کریں پھر چھوڑیں گے، ہم نے کہا بعد والا لالی پاپ نہیں مانتے، پہلے رہا کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے کہا کہ بانی خود احتجاج کے خاتمے کا اعلان کریں گے، سنگجانی کی تو بعد میں بات ہوئی تھی، ہمیں کہا گیا سنگجانی میں آپ بیٹھتے ہیں تو بانی کو چھوڑ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close