موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں 18 سے 31 دسمبر تک موسمِ سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ میں دفاتر کھلے رہیں گے۔ اہم نوعیت کے مقدمات کمیٹی کی منظوری سے دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیے جاسکیں گے۔چند ماہ کے دوران اہم سیاسی و دیگر مقدمات کی سماعت کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی کارکردگی میں عوام غیر معمولی حد تک دلچسپی لیتے رہے ہیں۔ بہت سے اہم سیاسی مقدمات میں اسٹیٹ بینک کی رائے، ریمارکس یا رولنگ کا شدت سے انتظار کیا جاتا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close