وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی)پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف حکومتی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

جمعرات کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔’ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان اسمبلی کی پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کوئی حیثیت نہیں ہے، یہ اسمبلی زر و زور پر بنی ہے۔‘

تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کے الزام میں وزیراعظم، وزیر داخلہ ،آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی انتخابات جیت گئے پھر بھی جیل میں رکھا گیا، انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے، انہیں رہا کرنے سے آسمان نہیں گرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں