اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارالحکومت احتجاج کیلئے پہنچنے اور پھر وہاں سے فرار ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اندرونی سطح پر اختلافات شروع ہو گئے ہیں جس کے پیش نظر سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا کا استعفیٰ سامنے آیا تاہم اسد قیصر نے پارٹی چیئرمین بنائے جانے کی تردید کر دی ہے جبکہ شیخ وقاص اکرم نے بھی پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کی تبدیلی کی تردید کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی چیئرمین بنائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں ، پارٹی نے ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی تبدیلی کی خبریں غلط ہیں ، بانی پی ٹی آئی نےپارٹی چیئرمین اورسیکریٹری جنرل کونہیں ہٹایا، پی ٹی آئی رہنمااورکارکنان ایسے پروپیگنڈے کو مسترد اورا ِس پریقین نہ کریں، یہ سب کچھ موجودہ پارٹی قیادت کو نیچا دکھانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں