پی ٹی آئی کی ساری قیادت فائر ، نئے عہدیدار مقرر

پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی نے “کرو یا مرو” احتجاج میں ناکام ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی ساری قیادت کو فائر کر دیا اور نئے چئیرمین کے لئے اسد قیصر، سیکرٹری جنرل کے لئے علی محمد خان کو نامزد کر دیا۔

پی ٹی آئی کے بانی کا یہ فیصلہ ایک سینئیر لیڈر کے ذریعہ سامنے آیا ہے جس نے آج جمعرات کی روز اڈیالہ جیل جا کر بانی سے ملاقات کی۔ دراصل یہ لیڈر آج بانی سے ملاقات کرنے والی واحد شخصیت ہیں۔

اسد قیصر اس وقت پی ٹی آئی میں معاملات کو چلانے والی قیادت کے مخالف گروپ کے لیڈر تھے اور بہت سے معاملات مین عملاً لاتعلق تھے۔

بانی کے ساتھ اڈیالہ جیل جا کر ملاقات کرنے والے سینئیر پارٹی لیڈر اور بانی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے یہ اہم فیصلہ جیل سے باہر پارٹی کے اہم افراد اور میڈیا تک پہنچایا ہے تاہم بانی کے نامزد کردہ نئے چئیرمین اسد قیصر تاحال کہہ رہے ہیں کہ انہیں چئیرمین نہیں بنایا گیا، ایسا کوئی فیصلہ وہا ہے تو وہ اس سے لاعلم ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی نے بپی ٹی آئی کا نیا چئیرمین اسد قیصر اور سیکرٹری جنرل علی محمد خان کو بنا دیا ہے۔

احتجاج کی فائنل کال کے بعد اس اہم پیشرفت میں بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو نیا پارٹی چیئرمین اور علی محمد خان کو مرکزی جنرل سیکریٹری نامزد کر دیا۔

پی ٹی آئی کے پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینئیر رہنما اور بانی کے قریبی ساتھی شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ اسد قیصر کو چیئرمین جبکہ علی محمد خان کو مرکزی جنرل سیکریٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close