افسوسناک خبر ، 2 مزدور جاں بحق

خیبرپختونخوا کے شہر سوات میں لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سوات زمرود کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے باعث 2 مزدور گر کر جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق مزدوروں میں حسین زادہ اور خیرول افسر شامل ہیں اور دونوں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close