گریز کریں، ایڈوئزری جاری کر دی گئی

پاکستان میں امریکی مشن نے اپنے اہلکاروں اور امریکی شہریوں کو 27 نومبر سے 16 دسمبر 2024 تک سرینا ہوٹل پشاور سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے سکیورٹی وارننگ جاری کی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انتباہ معتبر سیکورٹی معلومات پر مبنی ہے۔امریکی شہریوں کو انتباہ کی جاتا ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران ہوٹل اور ہوٹل کے آس پاس کے علاقے جانے سے گریز کریں اور سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ امریکی شہریوں کو 10 ستمبر 2024 کو دہشت گردی کی وجہ سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے لیے سفری ایڈوائزری کے بارے میں یاد دہانی کرائی گئی ہے۔علاقے میں پہلے سے موجود لوگوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور غیر متوقع طور پرہوٹل کے قریب ہونے کی صورت میں فوری طور پر روانہ ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مشن نے کہا کہ امریکی شہریوں کو اپنے ذاتی حفاظتی کے طریقہ کار پر نظرثانی کرنی چاہیے، مقامی ذرائع ابلاغ پر نظر رکھیں، اپنی شناخت کو ظاہر کرنے سے گریز کریں اور اپنے اردگرد کے حالات سے باخبر رہیں۔ایڈوائزری میں شناخت رکھنے اور مقامی حکام کے ساتھ تعاون کرنے اور سفری رپورٹس کا جائزہ لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close