اسلام آباد: سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے۔
خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں