بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

کوئٹہ(پی این آئی ) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا،عمران خان کو اچھا سمجھیں یا برا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے،انتخابات میں بانی پی ٹی آئی کو کروڑوں لوگوں نے ووٹ دئیے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشتونخواہ میپ کے چیئرمین نے مزید کہا کہ انتخابات میں جس طرح پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چھینا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔8 فروری کے انتخابات میں زر اور زور کی طاقت سے عوام کے مینڈیٹ کو چھینا گیا۔عمران خان مقبول عوامی لیڈر ہیں اس لئے سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ایجنسیاں اتنی کمزور نہیں کہ ایک بچے کا پتہ نہ لگا سکیں کہ وہ کہاں ہے۔انتخابات میں ایک، ایک ووٹ خریدنے کیلئے 70، 70 کروڑ روپے کہاں سے آئے؟۔

پاکستان بحران میں ہے، خطے کے امن کو خطرہ ہے، ہمیں یہ ملک اور اس ملک کی سالمیت عزیز ہے۔گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کی حمایت سے آئین کی دھجیاں اڑائیں، اس ترمیم پر چھوٹے صوبوں کے بھی تحفظات تھے۔ دکی میں کوئلہ کان میں مزدوروں کو قتل کیا گیا اور گاڑیاں جلائی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close