تعلیمی اداروں کے کھلنے سے متعلق اہم اعلان

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے اعلان کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے آج(جمعرات) دوبارہ کھول دیے جائیں گے، شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں جبکہ شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا، شہری بغیر کسی رکاوٹ شہر میں آمد و رفت جاری رکھ سکتے ہیں۔ادھر، راولپنڈی میں کل تمام تعلیمی ادارے کھلونے کا اعلان کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ صورتحال بہتر ہونے کے باعث فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close