پی ٹی آئی کارکنان کی ہلاکتیں ،سلمان اکرم راجا کا بڑا دعویٰ

پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف ریاستی آپریشن میں 20 پی ٹی آئی سپورٹرز جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آٹھ کے مکمل کوائف موجود ہیں دیگر کوائف میڈیا کو دے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کو سیدھی گولیاں اور شیل مارے گئے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس قتل و غارت کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں کو لواحقین کا ریکارڈ نہ دینے کا کہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی شب اسلام آباد کے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا احتجاج جاری تھا۔ اس دوران انتظامیہ نے مظاہرین کے خلاف ’فیصلہ آپریشن‘ کرنے کا فیصلہ کیا۔پولیس اور رینجرز نے ڈیڑھ سے دو گھنٹوں کے دوران یہ آپریشن مکمل کیا اور پورا ریڈ زون مظاہرین سے خالی کروا لیا گیا۔پی ٹی آئی کی قیادت آپریشن کے دوران متعدد کارکنوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کر رہی ہیں جبکہ حکومت ان دعوؤں کی تردید کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close