پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گرفتار 35 ملزمان کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔

اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال نے پانچ اور تھانہ انجراء نے 30 ملزمان کو سیشن جج راولپنڈی کے روبرو پیش کیا ۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج رخصت پر ہونے کے باعث ملزمان کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close