بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کردی؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سیاست نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کردی۔

“سماءنیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تمام صورتحال کے بعد بانی پی ٹی آئی کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی، علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی گرفتار ہوسکتے ہیں، پولیس بشریٰ بی بی کا تعاقب کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو خود ڈی چوک نہیں آنا تھا ، صرف اُکسانا تھا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں پرپٹی بندھ گئی ، وہ بیگم سے آگے کچھ نہیں دیکھ رہے، یہ کارکنان کو ہمیشہ کی طرح بے یارو مددگار چھوڑ کر بھاگ گئے۔

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے، بشریٰ بی بی نے تباہی مچانی تھی ، تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، بشریٰ بی بی کی سیاست نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کردی۔انکا مزید کہنا تھا کہ 2، 3 دن پہلے بتا دیا تھا کوئی ڈی چوک آئے گا تو حکومت دھوئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں