رینجرز اورپولیس نے ڈی چوک مظاہرین سے خالی کروا لیا

ڈی چوک اسلام آباد کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین سے مکمل خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ رینجرز کا پولیس کے ہمراہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

رینجرز نے ڈی چوک، چائنا چوک اور جناح ایونیو سے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔جناح ایونیو پر رینجرز اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب علی امین گنڈا پور جناح ایونیو پر بشریٰ بی بی کے ہمراہ موجود ہیں۔چک دیر قبل تک پی ٹی آئی کے کارکن چائنا چوک کے اطراف اور اس سے متصل گرین بیلٹ پر موجود تھے۔

منگل کی شام کے بعد انتظامیہ نے ڈی چوک کے اطرادجی سکس، آبپارہ، میلوڈی، بلیو ایریا، جی سیون کے بازار بند کرا دیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close