پی ٹی آئی کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کو کہیں بھی جانے سے روک دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو احتجاج سے کہیں بھی جانے سے روک دیا۔

خیبرپختونخوا سے آنے والا پی ٹی آئی کا قافلہ 7th ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے موجود ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو لینے کیلئے گاڑی پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکو کسی ضروری کام سے کہیں جانا ہے تاہم مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہیں جانے سے روک دیا۔کارکنان ڈی چوک کے نعرے لگارہے اور علی امین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس بار آپ کو بھاگنے نہیں دینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close