حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یہاں تک آگئی مگر اب اُسے سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ڈی چوک کو مظاہرین سے نہ صرف خالی کرالیا گیا بلکہ انہیں دو چورنگی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کسطرح کے لوگ احتجاجی قافلے میں آئے اور کارروائی کی یہ سب نے دیکھا ہے، پُرامن احتجاج کرنے والوں کو دیکھ لیا، انہوں نے آکر دیکھ لیا اب مذاکرات کی کوئی صورت نہیں، حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جانی اور مالی نقصان کی ذمہ دار ایک عورت ہیں، سارے فساد کے پیچھے ایک عورت ہے، جو ممکن ہوا ہم اُس پر بھی کام کریں گے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ غریب کے بچے کو ڈھال بنانے کیلئے آگے کرتے ہیں، آج ہم نے ان کی پھینٹی لگائی اور دو چوک پیچھے پھینک دیا، بنٹے مار کر کوئی کسی کو رہا نہیں کرواسکتا، بشریٰ بی بی قاسم، سلیمان اور اپنے بچوں کو بلائیں، ہم نے پی ٹی آئی کے حملے کو پسپا کردیا، کوئی کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، عدالتوں میں کیسز ہیں، ہم کیا بات کریں، کیا این آر او اور ڈیل دی جاسکتی ہے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں