امریکا کا پی ٹی آئی مظاہرین سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار پر پر امن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ بشری بی بی کی قیادت میں تیسرے روز بھی اپنی منزل کی جانب جانب رواں دواں ہے تاہم آج علی الصبح قافلہ اسلام آباد کے علاقے جی الیون پہنچ گیا۔نصف شب کے بعد پی ٹی آئی کارکن 26 نومبر چونگی پر بڑی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد سرینگر ہائی وے پر جھڑپیں ہوئیں لیکن یہ محدود تھیں۔

گزشتہ شب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان شدید زخمی ہوگئے جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

اس تناظر میں واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں جاری احتجاج پر کیے جانے والے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پر امن احتجاج کریں اور تشدد سے گریز کریں، پاکستانی حکام سے انسانی حقوق کا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close