بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز پر اتفاق

راولپنڈی (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو میسج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کے لیے ریکارڈ کروایا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومتی وفد سے بات چیت سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج رات کو ہونے کا امکان ہے۔بانی پی ٹی آئی سے منظوری کے بعد حکومتی ٹیم کو ان کے آپشنز پر جواب دیا جائے گا، حکومت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ بنانے کی پیشکش کی ہے۔پی ٹی آئی وفد اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی اور یہ 40 منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے احتجاج اور حکومت کی طرف سے آپشنز سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔پی ٹی آئی وفد نے احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close