پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات، حکومت نے بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد(پی این آئی) ذرائع کے مطابق منسٹرز انکلیو میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کا دور ناکام ہوگیا۔پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ڈی چوک کی کال دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیشکش کی ہے کہ ریڈ زون کے علاوہ کسی بھی جگہ دھرنا دیں حکومت سہولیات دے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فریقین کا مذاکرات جاری رکھنے پہ اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کرینگے ۔ تحریک انصاف نے اپنے مطالبات میں لچک دکھانے سے انکار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے امیر مقام ،ایاز صادق ،محسن نقوی اور رانا ثنااللہ شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر ، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں متفقہ طور پر دھرنا پوائنٹ کا فائنل ہو گا ، مذاکرات میں ممکنہ طور پر پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ ڈکلیئر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close