پاکستان،زمبابوے دوسرا ون ڈے میچ، قومی ٹیم کا اعلان،بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میچ میں طیب طاہر اور ابرار احمد اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کریں گے۔

پاکستان ٹیم سے حسیب اللہ اور محمد حسنین کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ طیب طاہر اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں شامل کھلاڑی درج ذیل ہیں:

محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث راؤف، ابرار احمد اور فیصل اکرم۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 نومبر (کل) کو بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close