چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے9 ججز کی نامزدگی کر دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہونگے، آئینی کمیٹی میں جسٹس عمر سیال ،جسٹس محمد سلیم جیسر،جسٹس ذوالفقار علی سانگی ،جسٹس ارباب علی،جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ثنا منہاس شامل ہیں۔
آئینی بینچز کی تشکیل کیلئےجوڈیشل کمیشن میں اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوا ،آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کے حق میں11ووٹ آئے۔
جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اختلافی رائے دی ،چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں