عدالت کا تحریک انصاف کے کارکنان کی رہائی کا حکم

پاکپتن(پی این آئی)پاکپتن کی مقامی عدالت نے گرفتارتحریک انصاف کے کارکنان کی رہائی کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکپتن میں گزشتہ روز سے پی ٹی آئی کار کنان کی پکڑ دھکڑ کے بعد عدالت نے کار کنان کی رہائی کے آرڈر جاری کردیئے۔پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمہ کار کنان کو گرفتار کیا تھا۔ پاکپتن سے اِسلام آباد روانہ ہوئے کارکُنان اور مقامی قیادت کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔سِول جج شاہد ندیم نے عدالتی فیصلہ جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close