پی ٹی آئی احتجاج، بانی پی ٹی آئی سےملاقات کےبعد بیرسٹر گوہر کا بڑا بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی ملاقات ختم ہو گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سےاہم ملاقات ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاج کی کال فائنل ہے،کال آف والی بات نہیں ہے.صحافی نے سوال کیا کہ جو مذاکرات چل رہے ہیں اس کا کچھ بتا دیں۔بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جی اس پر آپ کو انشااللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر گوہر اور خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات میں اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے بات ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ۔ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف اڈیالہ جیل سےروانہ ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close