پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی تیار

اسلام آباد(پی این آئی)سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل ڈی چوک ہے، ڈی چوک پہنچ کر غیر معینہ مدت تک دھرنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نالائق حکومت نے پاکستان بند کر کے ہمارا احتجاج کامیاب کر دیا، پنجاب حکومت بند راستے کھول دے تو پتہ چل جائے گا کہ پنجاب سے کتنے لوگ نکلتے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈی چوک پہنچ کر غیر معینہ مدت تک دھرنا دیں گے، حکومت کی گردن کا سریا نکلنے تک دھرنا جاری رہے گا، عمران کان کے خلاف جعلی مقدمات کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close