پی ٹی آئی احتجاج،اہم رہنماؤں سمیت سینکڑوں گرفتاریاں

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد میں تحریک انصاف کااحتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا،کے پی کے سمیت ملک بھر سےقافلے وفاقی دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہیں،اس دوران پولیس کی جانب سے متعدد اہم رہنماؤں سمیت ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ہراحتجاجی کارکن کو گرفتار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج کے معاملے میں ملک عامر ڈوگر ، زین قریشی اور معین ریاض قریشی کو خانیوال روڈ سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے مبینہ پی ٹی آئی ورکر کو گرفتار کرلیا,پولیس نے ایک خاتون اور مرد کو گرفتار کرلیا.دونوں گرفتار افراد کو پولیس قیدی وین میں تھانے منتقل کردیا گیا.لٹن روڈ چوک پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی,پولیس اور کارکنان آمنے سامنے جبکہ پی ٹی آئی رہنما حافظ ذیشان کو پولیس نے گرفتار کرلیااور پولیس نے متعدد کارکنوں کو بھی حراست میں لےلیا۔

لٹن روڈ سے پی ٹی آئی کے رہنما ندیم بارا پولیس کی گرفت سے بچ نکلے۔پولیس ندیم بارا کو موقع سے گرفتار نہ کرسکی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فروخ جاوید مون کو حراست میں لے لیا گیا،فروخ جاوید مون کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیلئے نکلے ،پولیس نے گرفتار کر لیا،فروخ جاوید مون کو پولیس نے جناح ہسپتال سے گرفتار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close