پی ٹی آئی کیلئے ایک اور بری خبر

قصور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پرقصور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر لیڈرشپ 300افراد پر مقدمہ درج کرلیاگیا،25نامزد اور 300کے قریب نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،مقدمے میں دہشتگردی، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو سے پی ٹی آئی کے 17کارکن زیرحراست ہیں۔

ادھرگوجرانوالہ کے علاقے تتلے عالی میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے پولیس پر تشددپر ایس ایچ او تتلے عالی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا، مقدمہ 37نامزد اور100نامعلوم کارکنوں کیخلاف درج کیا گیا، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ایما کا ملزم نامزد کیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 17سنگین دفعات لگائی گئیں۔فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑکے مقدمات درج کرلئے گئے،مقدمات سرکاری مدعیت میں تھانہ جڑانوالہ ، غلام محمد آباد میں درج کئے گئے،40نامزد اور50سے زائد نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے،مقدمات میں دہشتگردی سمیت 13دفعات شامل کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close