امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جو ترقی کرے، 2سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ مہنگائی بےروزگاری اور تعلیم کی کمی ہے، دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، میٹرک کے بعد طلبہ تعلیم چھوڑ دیتے ہیں، غریب لوگوں کیلئے یونیورسٹیوں میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پارلیمان میں 90 سے 95 فیصد ارب پتی ہیں۔ گذشتہ برس 368 ارب ٹیکس تنخواہ دار طبقے نے جمع کروایا۔ سیکڑوں ایکڑ زمین رکھنے والوں نے صرف 4 ارب کا ٹیکس دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں