تحریک انصاف کے مظاہرین کا پولیس پر پتھراو ،متعدد اہلکار زخمی

اسلام آباد(پی این آئی )ڈھوک کالا خان اور فیض آباد کے علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے دوران کئی مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کی گرفتاریوں اور پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔

فیض آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس کی بھاری نفری کے باعث ناکام رہے۔ مظاہرین نے غصے میں آکر پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس نے بیان دیا کہ “کسی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close