طالبعلم کی عدم بازیابی ،کل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان، تعلیمی اداروںسے متعلق اہم خبر

کوئٹہ: کمسن مغوی طالب علم کی عدم بازیابی کے خلاف کل بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم نے کہا کہ ہڑتال کی کال کے باعث کل بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا، ہڑتال کی کال کی وجہ سے کل اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔

پچھلے ہفتے بھی تاجر کے بیٹے کے اغواکیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

پشونخوامیپ کے رہنما نصراللہ زیرے کا کہنا تھا کہ کل تمام جماعتیں اورسول سوسائٹی مظاہرہ کریں گے، اسکول کے بچے بھی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔

رہنما جے یو آئی نظریاتی عبدالقادر کا کہنا تھا صوبے میں اسکول کے بچے بھی محفوظ نہیں، رہنما نیشنل پارٹی چنگیز بلوچ نے کہا کہ مسئلہ مصور خان کے لواحقین کا نہیں پورے بلوچستان کا ہے۔

بی این پی کے رہنما غلام نبی مری کا بچے کے اغوا کے حوالے سے کہنا تھا کہ بچے پر نہیں پورے بلوچستان پر حملہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close