سرکاری ملازمین کو خبردار کر دیا گیا

صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک اور مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے آج کے احتجاج کے حوالے سے سرکاری ملازمین کو کڑی تنبیہہ کی گئی ہے۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے پی نے صوبے کے محکموں کو کمشنرز، ڈی سیز اور دیگر ذیلی اداروں کو ایک اور مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں تمام اعلیٰ سرکاری حکام اور ملازمین کو غیر سیاسی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ مراسلہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری اعلیٰ افسران اور ملازمین کو سیاسی جلسے، جلوس اور ریلیوں میں شرکت نہ کرنے کی بھی واضح ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں واضح طور پر متنبہ کیا گیا ہے کہ سیاسی ریلی یا جلسے میں شرکت سرکاری قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہوگی اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close