بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کا 75 رکنی وفد سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا، تاہم صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل پاکستان پہنچیں گے۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل سے 27 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔

بیلاروس کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوگی، ملاقات میں تعلقات، مختلف شعبوں پر تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دورے میں متعدد معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close