پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پشاور سے آنیوالےقافلے میں شامل

اسلام آباد (پی این آئی)زیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے، قافلے کا پہلا پڑاو صوابی میں ہو گا جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی قافلے کے ہمراہ ہیں تاہم علی امین گنڈا پور قافلے کی قیادت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی نکلی ہیں، بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں،بشری ٰ بی بی صوابی میں کارکنوں سے خطاب کریں گی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا قافلہ چارسدہ انٹرچینج پہنچ گیا،صوبائی وزیر پختون یار کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کررہے ہیں، بشریٰ بی بی کی قافلے میں موجود ہیں، بشریٰ بی بی کی گاڑی وزیراعلیٰ سے پیچھے ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی قافلے میں ہیں لیکن قافلے کو لیڈ پارٹی قیادت کرے گی۔مریم ریاض وٹو کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ سب کو بشریٰ بی بی کی فکر تھی، لوگ انہیں منارہے تھے کہ وہ نہ نکلیں،ان کی جان کو خطرہ ہے.مریم ریاض وٹو نےکہاکہ رب کے راستے پر چلنے والوں کو ان چیزوں کی کہاں فکر ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close