قافلے کب اورکہاں پہنچے؟پی ٹی آئی کارکنوں کو نیاٹاسک مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج کا معاملہ، امتیاز شیخ نے عوام اور کارکنان کو دوپہر 12 بجے تک بتی چوک پہنچیں کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تمام قافلے بتی چوک میں اکٹھے ہو نگے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے قافلوں کو روکنے کے لیے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا،پولیس کی بھاری نفری بھاٹی چوک آزادی چوک بتی چوک اور شاہدرہ چوک میں تعینات ہے، تحریک انصاف کی قیادت نے لاہور اور پنجاب کے لیے احتجاجی پلان تبدیل کر رکھا ہے،لاہور میں تحریک انصاف کے قافلے نکلنے کا سلسلہ جاری ہے،پی پی 150 سے ٹکٹ ہولڈر عبدالکریم خان کا قافلہ بتی چوک کی طرف روانہ ہوگیا۔ قافلے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان شامل ہیں۔

ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ لاہور کے تمام قافلے کچھ دیر بعد بتی چوک میں جمع ہو کر قیادت کے ہمراہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔پی ٹی آئی لاہور کی قیادت، کارکنان بتی چوک پر احتجاج کریں گے،جنرل سیکرٹری تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ لاہور احتجاج کو لیڈکریں گے، راستے اوپن ہونے کے بعد دیگر شہروں سے بھی لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔دوسری جانب اس اعلان پر پولیس حرکت میں آگئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پہلے 10 بجے کا ٹائم دیا اب 12 بجے کا دیا ہے لیکن ہم تیار ہیں، انہوں نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی پرقانون حرکت میں آئےگا، پی ٹی آئی کااحتجاج ہمیشہ سےپرامن نہیں رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close