پی ٹی آئی احتجاج، علیمہ خان نے پارٹی رہنماؤں کے فون اٹھانے بند کردیے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ محسن نقوی کے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہونے والے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیرداخلہ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سےقبل سابق صدر عارف علوی اور علی امین گنڈاپور کی علیمہ خان سے ٹیلی فونک رابطے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ علیمہ خان نے نہ تو عارف علوی کا فون اٹھایا اور نہ ہی علی امین گنڈاپور کا فون اٹھا رہی ہیں۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس 9 بجے طلب کرلیا گیا ہے، جس میں بشریٰ بی بی سے مشاورت کی جائے گی۔سابق صدر عارف علوی نے چئیرمین بیرسٹر گوہر کو پشاور پہنچنے کی درخواست کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ کل جہاں روکا گیا وہیں بیٹھ کر احتجاج کریں گے، کل احتجاج کی کال فائنل ہے۔بیرسٹر گوہر نے اپنےایک پیغام میں کہا کہ محسن نقوی نے رابطہ کیا تھا لیکن اب تک انہیں جواب نہیں دیا، آج مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ایک دو روز میں بریک تھرو کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close