پی ٹی آئی احتجاج سے قبل 200 شرپسند کارکنان پکڑے گئے

اسلام آباد( پی این آئی )اسلام آباد میں24 نومبر کا احتجاج، پہلے سے چھپے پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اسلام آباد پولیس آفیسرز کی سربراہی میں 27 ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار شرپسندوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ گرفتار شر پسندوں سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، گرفتار شر پسندوں سےاسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے،گرفتار ہونے والے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کے لیے اعلانات جاری کئے گئے،اعلانات میں مظاہرین کو سرکاری عمارات سے دور رہنے کی تلقین کی گئی۔اعلانات میں شہریوں کو گھروں میں محدود رہنے کی اپیل جبکہ مساجد میں شہریوں کو قانون پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close