اسلام آباد آنیوالے ایم این اے یا ایم پی اے کیساتھ کیا ہو گا؟ فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد ( پی این آئی )سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد 24 نومبر کو جو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کے تحت ایم این اے اور ایم پی اے کی سیٹ کھونی پڑے گی۔

“جنگ ” کے مطابق ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے، بالکل ویسا ہی ہوا۔ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے، ہاؤس اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات مت بھولیے گا۔ جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے پھر گلہ نہ کرنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں