انٹرنیٹ سروس کی بندش کی صورت میں پی ٹی آئی نے جوابی حکمت عملی طے کر لی

لاہور (پی این آئی) انٹرنیٹ سروس کی بندش کی صورت میں تحریک انصاف نے جوابی حکمت عملی طے کر لی۔

تفصیلات کے مطابق 24 نومبر کو ملک میں اںٹرنیٹ سروس کی بندش کے امکان کے پیش نظر تحریک انصاف نے بھی جوابی حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 12 بجے تک باہر نکلیں اور اپنے علاقے سے اسلام آباد جانے والے راستوں پر پہنچیں۔پرامن رہیں، گاڑی ، موٹر سائیکل، سائیکل اور پیدل مارچ بھی ہو سکتا ہے، اپنے ساتھ پانی اور خشک غذا رکھیں۔ واضح رہے کہ تحریک اںصاف کے احتجاج کی کال کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی نہیں پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم مطالبات کی منظوری کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو حکم دیا ہے اُس پر ضرور عمل کروں گا، ہم سب انشا اللہ 24 نومبر کو ڈی چوک پر پہنچیں گے، اُس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، کارکن اور میں ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close